بالی وڈ ایکٹرز ڈیشا پٹانی اور ٹائیگر شراف کے بریک اپ کے بعد سے ڈیشا آج کل ماڈل اور ایکٹر ایلیکزنڈر ایلکس کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
بالی وڈ ایکٹر ڈیشا پٹانی جو اپنی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیشامارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتیں رہتیں ہیں۔ بالی وڈ ایکٹریس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں کک مارتی اور اپنا دفاع کرتیں دکھائی دے رہی ہیں۔
ڈیشاکی اس ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔ زیادہ تر صارفین نے بالی وڈ ایکٹر کے اس مارشل آرٹ تکینک کو ان کے سابق بوائے فرینڈ ٹائیگر شراف سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر ایک لمحے کو لگا کی جیسے ٹائیگر شراف ہو۔
ایک صارف نے لکھا کہ ٹائیگر سے لڑنے کی تیاری کر رہی ہو کیا ؟
ایک صارف نے لکھا ایکٹنگ کب کرو گی ؟
ایک صارف نے لکھا کہ ڈیشا پٹانی کو دیکھنے کے بعد ڈیشا ٹائیگر سے جدا ہو کے بھی تو مجھ میں ابھی باقی ہے۔
ٹائیگر شراف اور ڈیشا پٹانی نے بالی وڈ باغی 2 میں ایک ساتھ کام کیا.
دونوں کی آن اسکرین کمیسٹری کو بے حد پسند کیا گیا۔ آن اسکرین کے علاوہ ٹائیگر اور ڈیشا طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے۔