کراچی: لیجنڈ کامیڈین مرحوم عمرشریف کی نماز جنازہ ان کے نام سے منسوب عمرشریف پارک کلفٹن میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں عوام نےبڑی تعداد میں شرکت کی ، عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں ہو گی ۔
عمرشریف کی نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ، مصطفی کمال ، انیس قائمخانی سمیت ہر طبقہ زندگی کے افراد نے شرکت کی ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
اس سے قبل عمر شریف کا جسد خاکی ترکش ائیر لائن ٹی کے 708کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا تھا ، ان کی بیوہ زرین غزل جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان پہنچیں ،جرمنی میں پاکستانی قونصل جنرل امجد علی بھی میت کے ہمراہ کراچی پہنچے ۔
کراچی ائیرپورٹ کارگو ٹرمینل پر جسد خاکی بیٹوں کے حوالے کیا گیا ، جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کے بیٹوں کے حوالے کیا گیا ، جہاں سے جسد خاکی کو ایدھی سرد خانے میں منتقل کیا گیاتھا ۔