بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کی ملاقات کی تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنگیتا بجلانی اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کو شرارت آمیز تھپڑ لگاتی ہیں جس پر اداکار کے قہقہے بلند ہوتے ہیں۔
دونوں نے ایک ساتھ اپنے دوست کی پارٹی میں شرکت کی جہاں یہ دلچسپ واقعہ وپیش آیا ہے جسے سوشل میڈیا میں سلمان اور سنگیتا کے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔
واضح رہےسلمان خان اور سنگیتا بجلانی کے درمیان اسی اور نوے کی دہائی میں تعلق تھا اور بریک اپ کے بعد دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔