بھارت کا پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کا اعتراف
بھارتی وزارت دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاکستان میں میزائل گرنے پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو مرمت کے دوران حادثاتی طور پر میزائل چل گیا جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیا اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ میزائل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔