ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہوگئے، تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مغربی ترکی میں ڈیرنس کی بندرگاہ کے قریب اناج کے سیلوس میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی ترکی میں ڈیرنس کی بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلو میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ٹرکش گرین بورڈ (ٹی ایم او) سائلو کے قریب دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پرہونے والے دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
ریاستی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے ذریعہ ڈیرینس کے میئر زیکی اکگن کے حوالے سے بتایا گیا کہ چار زخمیوں کو ہسپتال بھیجا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھرسوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں دھوئیں کے ایک بڑے بادل کو دکھایا گیا ہے۔
کوکیلی کے گورنر صدر یاوزنے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ ایک جہاز سے سائلو میں گندم کی منتقلی کے دوران دھماکا گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے ہوا۔
انہوں نے کہاکہ بتایا گیا تھا کہ تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے کہ گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے دھماکہ ہوسکتا ہے، لیکن ہم ہر ممکنہ وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعدایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو فوری طور پر علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔
گورنر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دوستوں کو جائے وقوعہ سے فوری طور پر بچایا اور انہیں جلد از جلد ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال میں بھیج دیا۔ہمارے پاس اب تک 10 زخمی ہیں،ان میں سے دو کی حالت سنگین ہے۔
وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔