راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کور( ایف سی) کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے آپریشن جاری ہے. اورایک عمارت کے کمپلیکس میں گھیرے ہوئے ہیں. کمانڈر 12 کور کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمامنت منظور کر لی
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے ۔