پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 250.68 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور صبح دس بجے کے قریب انڈیکس 354 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی، صبح بارہ بجے کے تھوڑی سے گراوٹ دیکھنے آئی۔
صبح بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں تیزی 272.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی، اس دوران اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔
حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 250.68 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41325.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران 3 کروڑ 58 لاکھ 82 ہزار 198 شیئرز کا لین دین ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث 0.61 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔