لاہور : پنجاب کی اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا، جن میں محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ،شوکت پٹواری اورممتازگرد ،کانسٹیبل انصراقبال شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرلیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ کوگرفتارکر لیاگیا، ملزم کوترقیاتی فنڈز میں خورد برد،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانےپرگرفتار کیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ شوکت پٹواری اورممتازگرداور کوضمانت خارج ہونے پر گرفتارکیاگیا، شوکت پٹواری اورممتاز گرداورپرچنیوٹ میں مقدمہ درج ہے۔
اینٹی کرپشن خوشاب نےکانسٹیبل انصراقبال کوگرفتارکرلیا، ملزم نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کروانے کےعوض رشوت وصول کی جبکہ اینٹی کرپشن ریجن بی نے قصور سےسیکرٹری یونین کونسل محمدریاض کوگرفتارکرلیا ، سیکرٹری نے ایک مرحوم کے 2 مختلف ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے۔