اسلام آباد : حکومت پاکستان نےنوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر کامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم ڈویژن قائم کردی، جس کے تحت 30لاکھ نوجوان کامیاب جوان اسپورٹس ڈویژن کا حصہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، حکومت پاکستان نے اس خصوصی دن پرنوجوانوں کو تحفہ دیتے ہوئے کامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم ڈویژن قائم کردی۔
اس حوالے سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کوملک کاقیمتی اثاثہ قرار دیا ہے، وزیراعظم نےنوجوانوں کوآگےبڑھنےکیلئےتمام حکومتی وسائل فراہم کئے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آج نوجوانوں کیلئےکامیاب جوان اسپورٹس کیروکلم کاڈویژن بنادیاہے، صدرپاکستان ایچ ای سی میں اسپورٹس کیروکلم اسپورٹس ڈویژن کاافتتاح کریں گے۔
اس ڈویژن میں کامیاب جوان مرکز، ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمیز، یوتھ اولمپکس کے منصوبے ، انوویشن لیگ،گرین یوتھ موومنٹ منصوبے میں شامل ہیں ، باضابطہ آغازوزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتےکریں گے، 30لاکھ نوجوان کوکامیاب جوان اسپورٹس ڈویژن کاحصہ بنایاجائے گا۔