پولیس نے کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے پر بانی ایم کیو ایم سمیت 90 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ایم کیو ایم لندن کی ریلی کے معاملے پر زمان ٹاؤن تھانے میں بانی ایم کیو ایم سمیت درجنوں افراد پرمقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ موقع پر موجود ایم کیو ایم لندن کے 4 کارکنان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 90 کے قریب موٹرسائیکل اور کار سوارکورنگی کراسنگ کے قریب سڑک بلاک کرکے کھڑے تھے اور بانی ایم کیو ایم کی حمایت میں نعرے بازی کی جا رہی تھی، جن کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مقدمے میں بلوہ ،راستہ بلاک کرنےسمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں 39 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ریلی نکال کر ہنگامی آرائی بانی ایم کیو ایم کی ایماء پر کی گئی ہے، معاملے کی تحقیقات تفتیشی افسر کے سپرد کر دی گئی ہے۔