راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،ابتدائی معلومات کےمطابق گیس لائن،آئل لائن اور گھر کو آگ لگی ہے۔
ترجمان ریسکیو کےمطابق گیس پائپ لائن میں آگ بجھانے میں فائرفائٹنگ آپریشن جاری ہے، 12 سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،6 فائرٹینڈر اور 3 ایمرجنسی کی گاڑیاں جائے وقوعہ پرموجود ہیں، تاحال کسی کے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں۔
ایگزیکٹو آفیسرایس این جی پی ایل کا کہنا ہےپائپ لائن میں گیس سپلائی معطل کردی ہے،سوئی گیس کا عملہ موقع پر موجود ہے،آگ گیس پائپ،لائن میں نہیں لگی، آگ آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں لگی ہوئی ہے