پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والے گروہ کے چھ کارندے گرفتارکرلیے۔
لاہور پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والے گروہ کے 6 کارندے گرفتار کرلئے ہیں، جب کہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد افراد کے گردے نکالنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے 14 سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد گردہ نکال لیا تھا، ملزمان گردے نکال کرغیرقانونی طورٹرانسپلانٹ کرتے تھے، اور اس کے لئے انہوں نے راولپنڈی میں لیب بھی بنا رکھی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے علاوہ ڈاکٹرز اور دیگر افراد بھی اس گھناؤنے کاروبار میں شریک ہیں، جن کی گرفتاری کےلیے چھاپے ماررہے ہیں۔