اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت نے جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کردی، دیکھا سُنا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گرفتاریاں دینے سے گھبراتے نہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کے دوڑنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دیکھا سُنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی لیڈران اور کارکنان گھبراتے نہیں، نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں، حوصلے سے قیدوبند کا سامنا کرتے ہیں، بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے۔
ناقابلِ تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں مگر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ایسی بھی آئی جس نے ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھانے، سر پر بالٹیاں رکھنے، ویل چیرز پر بیٹھ جانے، اسپتالوں، کورٹ روموں اور باتھ روموں میں چھپ جانے اور جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کی! اسی طرح مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال اٹھائے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہائوس بھی شفٹ کرتے ہیں ۔
فواد چوہدری دوبارہ گرفتاری سے بچنے کے دوران گر گئے
سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں ۔ سب کو کہتے ہیں کہ دس فیملی ممبرز کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں ۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘کہنے پر ہونے والی تنقید کے بعد معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں،
مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔