اسلام آباد : سری لنکن شہری کو بچانےکی کوشش کرنے والے ملک عدنان کے اعزاز میں آج شام وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب ہوگی، جس میں ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان اسلام آباد میں موجود ہے ، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر ملک عدنان کومدعو کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ملک عدنان کی ملاقات آج ہوگی جبکہ ملک عدنان کے اعزاز میں آج شام وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب ہوگی ، جس میں ملک عدنان کی سری لنکن شہری کو بچانے کی کاوش پر خراج تحسین پیش جائے گا۔
ملک عدنان کو سرکاری مہمان کی حیثیت سے وزیراعظم ہاوس میں ٹھہرایا گیاہے ، ملک عدنان نے ہجوم سےسری لنکن شہری کو بچانے کے لیے خود کوڈھال بنائے رکھا تھا۔
اس سے قبل ملک عدنان کی ویڈیو وزیراعظم تک پہنچی تووزیر اعظم نے تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا۔