پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کرنے میں مصروف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ گزشتہ شب ہمارے ایک اور کارکن یعنی تحریک انصاف انسٹاگرام لیڈ عطاءالرحمٰن کو فیصل ٹاؤن، لاہور سے اٹھا لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کے اغواء کے اس سلسلے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عطاء الرحمٰن 15 برس سے ہمارے ساتھ ہیں۔ طاقتورپوری ڈھٹائی سےتمام قوانین پامال کرنےمیں مصروف ہیں۔