دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پہلی خاتون کوہ پیما کو مبارکباد دی ۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ نائلہ کیانی کی جانب سے آٹھ ہزارمیٹرسے زائد سات بلند اور خطرناک چوٹیاں سر کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔
نائلہ کیانی نے یہ شاندارکارنامہ سرانجام دے کرثابت کیا کہ قوم کی بیٹیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور وہ کسی سے کم نہیں ۔