اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں،آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جا رہی ہے،
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا،حالات گھمبیر ہے لیکن ہماری نیت صاف ہے،ان شاء اللہ حالات بہتر ہوں گے،وقت آئے گا اور حالات بدل جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں،آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جا رہی ہے،برادر ممالک پاکستان کی بڑی مدد کر رہے ہیں۔ 10 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز کیا ہے،گزشتہ سال ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور 100 ارب روپے وفاق سے متاثرین کو دیے گئے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات: وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا،دوست ممالک کیخلاف سابق پی ٹی آئی حکمرانوں نے بد زبانی کی،چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ عمران خان اور اس کے حوایوں نے کہا چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی،
چین کی 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،اسی دوست پر الزامات لگائے گئے۔ وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تجارت کا جھوٹ پھیلایا گیا جو قابل مذمت ہے،ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان سے کیا تعلق؟ فلسطینی بھائیوں کو حق ملنے پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر کاربند رہے گا،عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا اور ملکی ساکھ داؤ پر لگائی۔
قبل ازیں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن ممکن نہیں۔