پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری ہوئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری ہوئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری بیٹھی ہیں۔
حماد اظہرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسی بینچ اور ان ہی ججز نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ اس وقت پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے حق میں نعرے مارے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ آج وہی جج پی ڈی ایم کی طرف سے بلیک میلنگ کا نشانہ ہیں بنے ہوئے ہیں کیونکہ ڈر لگ رہا ہے۔ یہ ساری جماعتیں عوام اور عمران خان سے ڈری بیٹھی ہیں۔