راولپنڈی : پاکستان افغان چمن بارڈر کراسنگ پر افغان محافظ نے بلااشتعال فائرنگ کرکے 2 پاکستانی شہریوں کو شہید اور ایک بچے کو زخمی کردیا، فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان محافظ نے فائرنگ کی۔
فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان محافظ نے فائرنگ کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان سرحد پر چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی فائرنگ ، فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے، فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان محافظ نے پاکستان سے افغانستان جانے والوں پر فائرنگ کی۔
نواز شریف انتقام لینے نہیں ملک کو خوشحال کرنے آ رہا ہے،شہباز شریف
افغان محافظ نے بلااشتعال فائرنگ پیدل جانے والوں پر کی۔ فائرنگ سے 12سالہ بچے سمیت 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ فائرنگ سے ایک پاکستانی بچہ زخمی بھی ہوگیا ہے۔پاکستانی فوجیوں نے مسافروں کی موجودگی کی وجہ سے تحمل کا مظاہر ہ کیا۔
پاکستانی فوجیوں نے کسی بڑے نقصان سے بچنے کیلئے کوئی فائرنگ نہیں کی۔ افغان محافظ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے، فائرنگ سے زخمی ہونے والا بچہ بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔