کابل : افغانستان کی بدلتی صورتحال کے باعث 231 افغانی باشندے خصوصی پرواز سے کابل سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق برسوں سے خانہ جنگی کا شکار ملک افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کے حالات مزید کشیدگی کی جانب برھنے لگے۔
طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کابل کی صورتحال یکسر تبدیل ہورہی ہے اور دارالحکومت کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان کی جانب سے انخلاء کا بڑا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 231 افغانی باشندے خصوصی پرواز سے کابل سے اسلام آباد پہنچے، جہاں سے افغان باشندے خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی محض دو ہفتے کے مختصر عرصے میں پورے افغانستان پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے تاہم صوبہ پنجشیر تاحال شمالی اتحاد کا قبضہ ہے۔
پنجشیر پر پیش قدمی کے دوران شمالی اتحاد اور طالبان میں زبردست جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں تین سو طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔