• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

21 جولائی 2022
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
نیب آفتاب
0
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو تین سالہ مدت کے لیے چئیرمین نیب تعینات کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کی منظوری دے دی۔

آفتاب سلطان کی تعیناتی کا  فیصلہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض میں اتفاق رائے کے بعد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے لاہور میں اتحادی جماعتوں کے سربراہاں سے بھی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔

آفتاب سلطان کی شہرت ایک دیانت دار افسر کے طور پر ہے۔ ان کا نام مسلم لیگ (ن) نے تجویز کیا تھا۔ آفتاب سلطان آئی جی پنجاب اور نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

انہیں پی پی پی حکومت میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا اور شاہد خاقان عباسی کی ن لیگ حکومت میں بھی اس عہدے پر 5 سال تک فائز رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: تحریک انصاف کی خواتین ارکان کو وفاداریاں بدلنے کیلئے دھمکیاں

آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977ءمیں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔ آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

چیئرمین نیب کے لئے پی پی پی نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام تجویز کیا تھا لیکن ان کی ریٹائرمنٹ کی دوسال کی مدت مکمل نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کی منظوری نہیں دی گئی۔

مزید برآں آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ یہ نوٹی فکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد آفتاب سلطان کا تقررکیا گیا، آفتاب سلطان عہدہ سنبھالنے کے بعد تین سال کے لیے بطور چیئرمین نیب فرائض سرانجام دیں گے۔

Tags: Aftab SultanappointedChairman NABNABآفتاب سلطاناضافہاعلانپاکستانتعیناتچیئرمین نیبحکومترپورٹملکوزیراعظم
ShareTweetPin
Previous Post

طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

Next Post

توانائی بحران : ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ

Related Posts

جیل بھرو تحریک
اہم ترین

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، عمران خان

6 فروری 2023
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا
اہم ترین

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

6 فروری 2023
نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی
اہم ترین

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی

6 فروری 2023
ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز
اہم ترین

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

6 فروری 2023
پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا
اہم ترین

پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

6 فروری 2023
صحت کارڈپنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان
اہم ترین

صحت کارڈ پنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان

6 فروری 2023
Next Post
توانائی بحران : ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ

توانائی بحران : ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In