لاہور: پہلے بجلی، گیس پھر اشیائے خورونوش اور اب پانی بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔
دارالحکومت لاہور میں حکومت نے غیراعلانیہ طور پر پانی کے بلوں میں 171 روپے اضافہ کر دیا، عام گھروں کا ماہانہ بل 586 روپے سے بڑھ کر 757 روپے کر دیا گیا ہے۔
واٹر چارجز 295 روپے سے بڑھا کر 381 روپے کر دئیے گئے جبکہ فکس چارجز 20 روپے سے بڑھا کر 26 روپے تک کر دیا گیا ہے۔
سیوریج چارجز میں بھی 79 روپے کا اضافہ کے بعد سیوریج چارجز 270 روپے سے بڑھا کر 349 روپے کر دیئے گئے ہیں۔
اس کے علوہ بل عدم ادائیگی کی صورت میں 10 فی صد سرچارج عائد ہوں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل دو ماہ بعد پانی کا بل دیا جاتا تھا، اب ہر ماہ بل آتا ہے اور چارجز تین گنا بڑھ چکے ہیں۔
شہریوں نے شکوہ کیا کہ مہنگا پانی خریدنے کے باوجود لوگ پینے کا فلٹریشن سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ موٹر چلانے کے بغیرپانی میسر نہیں، ناقص پالیسیوں کی بنا پر عوام پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔