لندن : حکومت پاکستان نے چوزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا ، جو انھیں جلد لندن میں مل جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسلام آباد میں جاری کیا گیا ہے جو جلد لندن میں مل جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ جاری ہونے سے متعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4برس ہوچکے ہیں اور لندن آنے سے قبل ان پر مختلف مقدمات بنائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈارکے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈارلندن میں ہی مقیم ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔