گزشتہ رات بارش کے بعد لاہورکے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹوں سےبجلی غائب ہے۔
گڑھی شاہو کے اطراف میں چھ گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔ والٹن روڈ، ورکشاپ اسٹاپ اور بھٹی چوک میں بھی 3 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔
بجلی،کی لوڈ شیڈنگ سے اہل علاقہ شدید پریشان ہوگئے۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سےبجلی نہیں آرہی جبکہ متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات لاہور میں بادل خوب برسے جس کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔