پشاور: آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا۔ کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے استقبال کیا۔
ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کا تھانہ راغزائی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، دو زخمی
بیان کے مطابق سپہ سالار نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جنرل باجوہ نے امن اور استحکام کے حصول میں کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔
آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں۔