اسلام آباد: احتساب عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹرعبدالقادر کیخلاف ریفرنس بھی نیب کو واپس کر دیا، عبدالقادرورکرز ویلفیئر بورڈکرپشن ریفرنس میں نامزد تھے۔
تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی سینیٹرعبدالقادر کیخلاف ریفرنس بھی نیب کو واپس کر دیا گیا۔
عبدالقاد رورکرز ویلفیئر بورڈ کرپشن ریفرنس میں نامزد تھے اور سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم کے شریک ملزم تھے۔
عدالت نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
خیال ریےنیب کو ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت کی جانب سے واپس ہونے والے مقدمات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔