پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے ۔
درخواست گزار نے لکھا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں۔
جمع کروائی گئی درخواست میں مزید لکھا ہے کہ عمران خان نےاعتراف کیا دونوں اسمبلیاں جنرل (ر)باجوہ کےکہنےپر توڑیں ،
جنرل (ر) باجوہ اورعمران خان کا اسمبلی تحلیل کےوزیراعلیٰ اختیارسےکوئی تعلق نہیں ،اس لیے سپریم کورٹ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کو بحال کرنے کا حکم دے ۔