ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ‘شے’ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ،
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ‘شے’ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ائیرفورس نے اس چیز کی مکمل نگرانی کی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ چیز 3 منٹ اور 24 سیکنڈ تک رہی اور 260 کلومیٹر اندر تک سفر کیا، اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلح تھی، ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کر رہے۔
’انصار الاسلام‘ کی موجودگی پر پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن، جے یو آئی کے ارکان گرفتار
انہوں نےکہا کہ بھارتی چیز کسی حساس شے پر نہیں گری اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا، اس پرکسی قسم کی بحث اور غیر ضروری قیاس آرائی نہ کی جائے، یہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔