لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کیخلاف یونیورسٹیز میں مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کیخلاف یونیورسٹیز میں مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
چوہدری سرور نے سفارشات کیلئے نو وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا مجرموں کونشانِ عبرت بنانے کیلئےقانون میں ترامیم کی جائے گی۔
ملک میں ہرشعبے میں سزا اور جزا کو یقینی بنایا جائے گا، خواتین کوہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے، خواتین کوآگے بڑھانے کے مواقع فراہم کرناحکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔
پاکستان کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کچھ بھی ناممکن نہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنایا جائےگا
بھارت جھوٹ کو دنیا میں سچ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، پہلے بھی بھارت کاچہرہ بے بے نقاب کیاآئندہ بھی بے نقاب کریں گے ، کشمیریوں پربھارت بد ترین دہشت گردی کررہا ہے۔