بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےبھر میں سرد مقامات پر واقع سکولوں کو 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
دوسری جانب بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔
2 دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے باعث کوئٹہ میں پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگی۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان سے قبل پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔