شیخوپورہ : ملزمان نے ڈکیتی کے دوران والدین کے سامنے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ، جہاں نواب کوٹ میں ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور والدین کے سامنے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھکھکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ لڑکی کومیڈیکل کےلیےاسپتال بھجوادیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈھائی گھنٹے گھر میں لوٹ مار کی۔
یہ بھی پڑھیں : سیالکوٹ : خاتون کو سڑک سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوشیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کےخلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور متاثرہ خاتون کوانصاف فراہم کیا جائے۔