خام تیل سے لدا ایک اور روسی جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا۔
روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ کی حدود میں لنگرانداز ہوگیا۔ جہازکی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کوآئل پیئرپرلانے کے کام کا آغازمتوقع ہے۔
جہاز فی الوقت آؤٹراینکرایج میں لنگراندازہے جو کراچی پورٹ کی حدود کہلاتی ہے، تمام جہاز پہلے آؤٹر اینکریج پر پہنچتے ہیں، آؤٹراینکریج سے کے پی ٹی کا پائلٹ جہازکو پورٹ چینل میں لاکربرتھنگ کراتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک روسی خام تیل بردار جہاز کراچی پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں تقریباً 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم کے ساتھ اپنے وعدوں میں سے ایک اور وعدہ ہم نے پورا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔