راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ایڈمرل محمدیوسف العصام نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپاہمہ جہتی تعاون اورتعلقات کی خواہش رکھتےہے۔
افغانستان میں امن ومفاہمتی کےاقدامات کی ضرورت ہے۔افغانستان پربین الاقوامی اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔ افغانستان میں انسانی المیہ کوجنم لینےسےروکناہوگا۔
کے پی میں نالائقیوں کے سبب ہارے، آئندہ سفارش یا رشوت ستانی برداشت نہیں ہوگی، وزیراعظم
بحرینی کمانڈرنے مختلف شعبوں میں تعاون کےمزیدفروغ کی خواہش کااظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کوسراہا ۔ بحرینی کمانڈرنےافغان صورتحال پرپاکستان کےکرداراوربارڈرمینجمنٹ کو بھی سراہا۔