احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف سمیت دیگرکے خلاف آشیانہ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔
اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹس پیش کردیں۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثر انداز نہیں ہوتا۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ وہ بریت کی درخواستوں پر دو گھنٹے تک فیصلہ سنا دیں گے۔،عدالت نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت نیب کا مؤقف جاننا چاہ رہی تھی، نیب اور اٹارنی جنرل نے اپنا موقف تحریری طور پر جمع کرادیا،مؤقف میں کہا گیا ہےکہ موجودہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہوتا۔
عدالت نےسپریم کورٹ کے نیب کیسز پر فیصلہ کرنے سے روکنے کے نقطے پر معاونت طلب کی۔ شہبازشریف کا نمائندہ انوار حسین عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائے گا۔
بریت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ آشیانہ اقبال پروجیکٹ میں کرپشن کے الزامات غلط ہیں،شہباز شریف سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔