لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنی ہے۔۔اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد ملک کے چھیاسٹھ فیصد حصے میں الیکشن ہوگا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑنے جارہے ہیں، عمران خان کا دو ٹوک اعلان۔۔زمان پارک میں ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنی ہے۔
اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد ملک کے چھیاسٹھ فیصد حصے میں الیکشن ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا اسحاق ڈار ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہا ہے۔۔نواز شریف اور زرداری کامفاد پاکستان میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے مجھے اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیا ہے، ہم اسی ماہ صوبائی اسمبلیاں توڑیں گے اور الیکشن کی طرف جائیں گے، ہمارے ارکان الیکشن کی تیاری کریں، عنقریب اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں گے،
الیکشنز اب ملک کی ضرورت ہیں، پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، الیکشن میں تاخیر بھی ہوتی ہے تو ہمیں تو فائدہ ہی فائدہ ہے۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل : ن لیگ کا ‘دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی’ اپنانے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کل ان کو سمجھایا اور پیغام غلط چلا گیا، میرے کل کے بیان سے ان کو غلط فہمی ہوگئی ، ان سے بات چیت کس چیز پر ہوگی، ہوہی نہیں سکتی، ان کا حکومت میں آنے کا مقصد کیا تھا، چوری معاف کرانا ، جنرل مشرف نے ان کو این آر او دیا۔
اعظم سواتی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے لیے سب نے احتجاج کرنا ہے، ایک ٹوئٹ میں کی گئی تنقید پر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش یہی ہےکہ اب یہ الیکشن جیت نہیں سکتے تو تاخیر کررہے ہیں، الیکشن کمیشن ان کےساتھ ملا ہے، ان کو لانے والے سہولتکاروں کونہیں پتا کہ ملک کہاں جارہا ہے، میری پیش گوئی ہے ملک کو تباہی کے دہانے پرچھوڑ کر یہ پھر باہر بھاگ جائیں گے، پی ڈی ایم کے لوگوں نے ملک سے باہرچلے جانا ہے۔