حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ایک ہی جگہ تیار ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پولیس کےمطابق آٹھ مئی زمان پارک اورنو مئی جناح ہاؤس بلوے میں ایک سو چون موبائل نمبرز مشترک پائے گئے۔پی ٹی آئی کی چھ اہم شخصیات ان سے رابطے میں رہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی کی 6 اہم شخصیات کی جیوفینسنگ رپورٹ حاصل کرلی،جیوفینسنگ ریکارڈ کےمطابق 154 کالرز 9 مئی کے دن 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے۔
ریکارڈ کےمطابق یاسمین راشد،حماد اظہر،محمود الرشید،اعجاز چوہدری بلوائیوں سے رابطے میں تھے،اسلم اقبال،مراد راس بھی حملے کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔
جیوفینسنگ ریکارڈ کےمطابق محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے، اعجازچوہدری کیجانب سےکی جانیوالی اورموصول ہونےوالی 50 کالزکا ریکارڈیاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز41 بار ہوا۔
ریکارڈ کےمطابق حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز شرپسندوں کو کی گئیں،اسلم اقبال 16 ،مراد راس نے 23 کالز جناح ہاؤس میں موجود شرپسندوں کو کیں ،عمران خان کی گرفتاری سے قبل ہی گرفتاری کے خدشات پر ردعمل تیار کیا گیا۔