اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتراوصاف عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز باعزت بری
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔