اسلام آباد: عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وزیراعظم کے معاونین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کر دائیے۔
ون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وزیراعظم کے معاونین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کر دائیے۔استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کو دئیے گئے۔پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو عہدوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔
گذشتہ سال جب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو دونوں رہنما نئے وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کو حصہ بنے تھے۔19 جون 2023ء کو ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی نے عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایات کردی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان صاحب نے وفاقی کابینہ میں موجود عون چودھری اور نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔
حاجی گلبر گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے
دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے پہلے ان عہدوں پر تعینات تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے، آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔ عوام کی مشکلات کے ازالے، ملکی مفاد اور عوام میں نچلی سطح تک رسائی کے لئے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد از جلد تشکیل دیا جائے گا۔ مزید برآں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے پسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں، نومئی واقعات کے ذمے داران کو کیفر کردارتک پہنچانا ملکی سلامتی کا تقاضا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام کے حقوق کی حقیقی جدوجہد کرے گی پارٹی کی صوبائی، ضلعی اورتحصیل سطح تک تنظیم سازی جلدمکمل کی جائے گی ۔