وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کا رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا اور ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کو اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنا تھا تاہم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افتتاح سے انکار کردیا۔
وزیراعظم نے پوچھا کہ ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار رئیل ٹائم اپ ڈیٹڈ نہیں، رضائیاں کہاں جارہی ہیں؟ بے بی فوڈ کہاں تقسیم ہورہا ہے؟اس کی تفصیل کہاں ہے؟ وقت ضائع کیا گیا۔
بلدیاتی انتخابات: سندھ پولیس نے سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی
ان کا کہنا تھاکہ یہ ایسا ڈیش بورڈ نہیں جو انہیں اور قوم کو درکار ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی وزیراعظم سے افتتاح کی درخواست کی تاہم انہوں نے ان کی درخواست بھی مسترد کردی۔
وزیراعظم نے ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور کہا کہ خامیاں دور کردیں افتتاح کرنے آجاؤں گا۔