رخواست گزار سید محمود اختر نقوی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش
رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد ، ڈیلرز و بروکرز اور انویسٹر پکڑ لیں ہوشیاری ، بحریہ ٹاون 2 کے خلاف عدالت نے کردیا ھے حکم جاری
آج سندھ ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاون 2 جامشورو کے خلاف معروف قانون دان سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کردہ حکم امتناعی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار سید محمود اختر نقوی بحریہ ٹاون2 جامشورو کے خلاف دائر حکم امتناعی کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ازخود عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کے سامنے بحریہ ٹاون 2 جامشورو کی مکمل تفصیلات بیان کیں۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف و استدعا سننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر برہمی کا اظہار کیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے بحریہ ٹاون 2 جامشورو کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔
حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد اب انتظامیہ بحریہ ٹاون2 کیس کے فائنل فیصلے تک بحریہ ٹاون2 پروجیکٹ جامشورو میں کسی قسم کی تعمیرات ، پلاٹوں کی بکنگ سمیت کوئی کام نہیں کرسکتے۔
درخواست گزار محمود اختر نقوی نےعدالت کو یہ بھی بتایا کہ بحریہ ٹاون2 ڈسٹرک جامشورو سندھ میں ھے اور انتظامیہ بحریہ ٹاون2 کراچی کے نام سے اشتہار چلا کر عوام کو گمراہ کررھے ہیں عدالت ان کے جھوٹ کا بھی نوٹس لے۔
درخواست گزار نےعدالت کو بتایا کہ انتظامیہ بحریہ ٹاون2 سندھ کے جنگلات کی سرکاری زمینوں کے ساتھ سندھ کے قدیمی غریب آبادگاروں کی موروثی اراضی پر بھی طاقت کے زور پر قبضہ کررھے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ھے۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر مدعاعلیہان سے آئندہ سماعت کے موقع پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 27 جنوری کو مقرر کردی ھے۔