لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش پہنچ گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ محترمہ امیر شیریں بیگم کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر 2007ء کے گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی، انہوں نے "میں بھٹو ہوں” سے موسوم گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد میں حکومت بنانے کا جشن منا رہا ہوں گا ، میں نئی سوچ کے ساتھ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، اس ملک کو شہبازشریف کی طرح نہیں چلانا چاہتا۔
چمن میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ پر حملہ
انہوں نے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے والے تین صوبوں کی عوام کے پاس نہیں گئے، نوازشریف نے مناظرے موازنے کا چیلنج قبول نہیں کیا جس پر افسوس ہوا، پوری دنیا میں نامزد وزیراعظم اور صدور کے امیدوارمیڈیا کے سامنے بیٹھ کر مباحثہ کرتے ہیں۔
بارش کے بعد بھی مناظرے کیلئے تیار تھا، کراچی کے حوالے سے ان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، حفیظ پاشا نے پاکستان کے تمام صوبوں کا موازنہ کیا سندھ پنجاب سے ہر شعبے میں آگے ہے۔
یہ سروے شہبازشریف کی کابینہ میں شامل وزیر کے شوہر نے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نئی سوچ کے ساتھ وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، اس ملک کو شہبازشریف کی طرح نہیں چلانا چاہتا۔