بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی صوبائی اور لاہور کی تنظیم کو لانگ مارچ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی کو وسطی پنجاب میں لانگ مارچ کی آمد کی تیاریوں اور راستے میں ہونے استقبال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب کی صوبائی اور لاہور کی تنظیم کو لانگ مارچ سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیے۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھر کی، اسلم گل، جمیل منج اور فائزہ ملک شریک تھیں۔