لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلا جیتے گا اور اگلے الیکشن میں بھی قوم عمران خان کو ووٹ دے گی ، بلاول دل کا جانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف آزاد کشمیر میں کامیابی حاصل کرےگی، آزاد کشمیر انتخابی مہم میں تحریک انصاف کیساتھ ہیں، عمران خان کشمیر جارہے ہیں، تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی۔
پاک افغان بارڈر کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں، ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں ، وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کافیصلہ کیاہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان جعلی کارڈرکھنے والے پکڑے ہیں، اگر کسی کا ویزہ ختم ہوجائےتووزارت داخلہ سےرابطہ کرسکتےہیں، تمام ویزاآن لائن کردیا گیاہے، جوپاکستانی مڈل ایسٹ ،سعودیہ جاناچاہتےتھےوہ طورخم بارڈرپرہیں، این سی اوسی کے مشورے پر طورخم بارڈر پاکستانیوں کیلئےکھول رہے ہیں،ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں.
تحریک لبیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کافیصلہ اس ہفتےکابینہ میں چلاجائے گا، ٹی ایل پی رپورٹ اس کابینہ میٹنگ میں بھیج رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک توڑ دیا، فواد چوہدری
شیخ رشید نے مزید کہا بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی، اس کیلئےہمیں اپنی پر فارمنس مزیدبہترکرنا ہوگی۔
منشیات کی سپلائی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جارہےہیں، اسلام آباد میں منشیات کا بڑا زور ہے، پاکستان سے منشیات باہرنہیں جارہی جتنی باہرسےآرہی ہے میڈیسن، کیپسول سب باہرسے آرہےہیں۔