کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری ایک اوربیٹے کی ماں بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بینیظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
بختاور ھٹو نے پیغام میں لکھا کہ ‘الحمد اللہ ہم خوشی سے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔
ٹوئٹ میں بختاوربھٹو نے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ پانچ اکتوبر دوہزار بائیس لکھی ہے۔
بختاوربھٹو اور محمود چوہدری کا پہلا بیٹا دس اکتوبر کو اپنی پہلی سالگرہ منائے گا۔
خیال رہے بختاوربھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔