اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل بھی شہباز حکومت سے ناراض ہوگئے اور وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ اختر مینگل نے مدعو کیے جانے کے باوجود تقریب میں شرکت نہیں کی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے قبل اہم شرائط رکھ دیں۔ اختر مینگل نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی یقین دہانی کے باوجود چاغی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکا،
جب تک بلوچستان میں پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہیں بنتا وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے وزارتیں نہیں بلوچستان کے مفادات عزیز ہیں۔
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک
ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی بیماری کے باعث چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔
نون لیگ کے 13 وفاقی وزراء، 2 وزیر مملکت اور 1 مشیر کابینہ کا حصہ جبکہ پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر، 2 وزیر مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔