لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، (ن) لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی، شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا
اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی (ن) لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟ اس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے۔
صحافی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے سوال پر جہانگیر ترین مسکراتے رہے جس پر لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اورپی ٹی آئی لیڈر، عمران خان کے سوا سب ہی مسکرارہے ہیں۔