کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں تنہائی اختیار کر کے احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا۔
انہوں نےکہا کہ میری طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں۔
بھارت میں گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کی آوازیں دبانےکی کوششیں جاری
ان کا کہنا تھا کہ جن افراد نے کورونا ویکسی نیشن کروالی ہے وہ بوسٹر شاٹس لگوائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی جسٹن ٹروڈو میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔