کراچی : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے امیدوار 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے معاملے پر امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے اور 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع ہوں گے۔
انتخاب کیلیے 25 جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی اور 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 30 جون تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی جاسکے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 6 جولائی کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔
امیدواروں کو 7 جولائی کوانتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور 27 جولائی کو این اے 245 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی،
خیال رہے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔