اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے، پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے،
جس کے لیے ملک میں نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت موجود ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ لک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، سیکورٹی کے مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے اور انہیں بہتر کریں گے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں،
انشاءاللہ انتخابات 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
بتایا جارہا ہے کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کی الیکشن کمیشن آفس پہنچے، مرتضی سولنگی کی دو روز میں دوسری بار الیکشن کمیشن آمد ہوئی جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن حکام سے اہم ملاقات کی،
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلج کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں الیکشن کمشن جلد ہی پیٹشن تیار کر لے گا۔
میڈیا ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران اورسپیشل سیکرٹر نے شرکت کی،
اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران اورسپیشل سیکرٹریز کو طلب کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کے لاء ونگ نے کمیشن کو پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔