پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کراچی کے تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمے کا موقف ہے کہ شہبازگل نے ادارے کے سابق سربراہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔
مدعی مقدمہ محمد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہبازگل عوام کو ادارے کے افسران کیخلاف بھڑکا رہے ہیں۔